ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب فورسز کی گاڑی کلاچی روڈ سے گزررہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک جوان چل بسا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے دھماکے پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔