دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 10پاکستانی مزدور جاں بحق ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق ریاض میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے کے واقعہ میں مرنے والے مزدوروں کی تعداد11ہوگئی ہے جن میں 10کا تعلق پاکستان اور ایک کا بھارت سے ہے ۔
گزشتہ شب ریاض میں قاسم یونیورسٹی کے زیر تعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی ۔واقعہ میں 50مزدو ر زخمی ہوئے تھےجن میں زیادہ تر کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔