شام? فوج ?ا باغ?و? ?? خلاف ?لور?ن گ?س ?ا استعمال

303

دمشق: شامی فوج کی جانب سے مزاحمت کاروں کے زیراثرعلاقوں پر کلورین گیس کے استعمال کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں ہے۔

شامی عمومی کونسل کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ہےکہ شامی ہیلی کاپٹرز نے ادلیب کے علاقے جبل الزاویہ میں بیرل بمبوں سے حملہ کیا ہے ۔

حملے کے باعث بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین میں قے ، سانس میں گھٹن اور دھندلاہٹ کی علامات ظاہر ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے بھی کلورین گیس کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ جنگی طیاروں ںے کل بھی ادلیب کے پر رونق بازار میں دو بم گرائے تھے جس کے باعث عورتوں اور بچوں سمیت 30افراد ہلاک ہوگئے تھے۔