?مشنر ?راچ? ،ش?ر قائد م?? م?چ ?ران? ?? لئ? پرعزم

218

کراچی: کمشنرکراچی نے زمبابوےٹیم کا میچ کراچی میں نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پی سی بی سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

شعیب احمد صدیقی نے کا کہنا تھا کہ ہم نے پی سی بی کو زمبابوین ٹیم کی  فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اورانہیں یقین دلایا ہے کہ مہمان ٹیم کو مکمل فول پرف سیکورٹٰی فراہم کریں گے۔

کمشنرکراچی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ دومیچوں کی میزبانی کراچی کریگا۔ امید ہے پی سی بی کراچی میں دو میچز کرانے کے وعدے پرعمل کریگی ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی پاکستان آمد پر کراچی میں کوئی میچ نہ کرانے سے پی سی بی کا اچھا تاثر قائم نہیں ہوگا