خ?برپختونخوا ?? مختلف ش?رو? م?? زلزل? ?? ج????

216

خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور کے علاوہ لوئر دیر، دیر بالا،مالاکنڈ،سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری خوف کے عالم  میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔لوگ اپنے پیاروں کو ٹیلی فون اور رابطہ کرکے خیریت دریافت کرنے میں مصروف ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 5.5رکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ترکمانستان تھا۔