ز?اد? پ?رول، ز?اد? زلزل? ?ا سبب

254

ہائیڈرولک فریکچرنگ’ نامی ڈرلنگ کا بڑھتا ہوا استعمال زلزلوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

امریکی ماہرینِ ارضیات نے اپنی ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے تیل اور گیس کے لیے کی جانے والی کھدائی اور زلزلوں کا براہِ راست تعلق ہوتا ہے کیونکہ وہاں زمین کی پرتوں کی نقل و حرکت زیادہ نہیں ہوتی۔

اس تیکنیک کے تحت پانی، ریت اور کیمیائی اجزا کے ملاپ کو بہت طاقت سے زمین کی اندرونی تہہ میں داخل کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں زیرِ زمین چٹانیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں ٹوٹ پھوٹ کے نتیجے میں زمین کی پرتیں اپنی جگہیں تبدیل کرتی ہیں جس کے باعث کم اور درمیانی درجے کے زلزلے پیدا ہوتے ہیں ،اور ان کے اندر موجود تیل اور گیس باہر آجاتے ہیں۔

امریکہ نے تیل اور گیس نکالنے کے لیے مذکورہ تیکنیک کے استعمال میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی گنا اضافہ کیا ہے جس پر ماہرینِ ماحولیات و ارضیات تشویش کا اظہار کیا ہے ۔