اپ?ل ?و ت?ن ما? م?? ا?? ??رب36ارب ?الر ?ا منافع

323

امریکا کی معروف کمپنی اپیل کو رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں ایک کھرب36ارب ڈالر کو منافع ہوا ہے۔
کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں اپیل کے چھ کروڑ 11لاکھ آئی فونز فروخت ہوئے جس سے ایک کھرب36ارب ڈالر کا منافع ہواجو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 33فیصد زائد ہے۔
رواں سال اپیل کے آئی فونز کی ریکارڈ فروخت ہوئی تاہم اس کمپنی کے آئی پیڈز کی فروخت سست روی کا شکار رہی ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال ایک کروڑ 26لاکھ آئی پیڈفروخت ہوئے جو پچھلے سال اسی مدت میں آئی پیڈکی فروخت سے 23فیصدکم ہے۔