اسرائ?ل ن?غز? م?? اقوام متحد? ?? اس?ولو? پر بمبار? ??،ان?وائر? رپور?

240

اقوام متحدہ نے فلسطین پر اسرائیلی بمباری کے حوالے سے ایک انکوائری رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے اسکولوں پربراہ راست بمباری کرکے 44شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار ا۔
گزشتہ سال اسرائیلی فورسز نے جارحیت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2200فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پر حملے کے دوران اقوام متحدہ کے سات سکولوں میں پناہ لیے ہوئے44 فلسطینی اسرائیل فوج کے براہ راست مارٹر حملوں اور دیگر اقدامات کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایک حملے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے چلائے گئے اٹھاسی مارٹر اقوام متحدہ کے ایک لڑکیوں کے سکول پر گرے۔ ایک اور واقعے میں لڑکیوں کے ایک اور سکول کو براہ راست ٹینک کے گولے سے نشانہ بنایا گیا اور ایک تیسرے سکول کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد فلسطین نے انکوائری رپورٹ کو عالمی جنگی جرائم کی عدالت میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اس ماہ جرائم کی عالمی عدالت کی رکن بنی ہے۔