جماعت اسلام? بلد?ات? انتخابات م?? ب?رپور حص? ل? گ?،حافظ نع?م الرحمن

262

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے این اے 246کے ضمنی انتخابات اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخا بات میں حصہ لیا اور بھرپور انتخابی مہم چلائی جس پر کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں ،کنٹونمنٹ بورڈز میں ہمارے تین امیدوار کامیاب ہوئے ،آئندہ بلدیاتی انتخابات ہمارا ہدف ہیں اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔2004میں این اے246میں ہمارے 12کارکنان شہید ہوئے لیکن اس کے با وجود ہم نے 23اپریل کے انتخابات میں حصہ لیا اور مرد و خواتین کارکنان نے گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کیا ،ہم آئندہ بھی کوئی انتخاب نہیں چھوڑیں گے ۔کوئی 10لاکھ ووٹ بھی حاصل کر لے لیکن یہ ووٹ اسے سیاست میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتے ۔یہ ووٹر لسٹیں جعلی ہیں اور سپریم کورٹ نے گھر گھر جا کر ان کی تصدیق کا جو حکم دیا تھا اس پر عمل در آمد نہیں ہوا ،ہمارا معاشرہ مسلمانوں کا معاشرہ ہے اور ایک داعی کی حیثیت سے دعوت کے میدان کو ہر گز نہیں چھوڑیں گے، بلاشبہ الیکشن ہی تبدیلی کا راستہ ہے لیکن اس عمل کو درست اور شفاف ہونا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت اجتماع کارکنا ن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع سیکریٹری کراچی عبدالوہاب ،نائب امراءاسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،برجیس احمد ،مسلم پرویز،اسسٹنٹ سیکریٹری و ناظم انتخاب صابر احمد کے علاوہ کنٹونمنٹ بورڈزکے امیدواران بھی موجود تھے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی کے کارکنوں کو بالخصوص ضلع و سطی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد کراچی آئیں گے اور ضلع وسطی کے کا رکنوں کو جرات و استقامت کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دیں گے ،سراج الحق کراچی میں اگلے ماہ ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور اسی ہماری بلدیاتی انتخابی مہم کا آغاز ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی شکست سے نظریاتی تحریریکیں ختم نہیں ہو تیں بلکہ اس سے نئے امکانات اور مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔این اے 246میں ضمنی انتخابات اور پھر کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے بھرپور انداز میں حصہ لیا اور کارکنان نے موثر انداز میں انتخابی مہم چلائی ۔کنٹونمنٹ بورڈز میں ہم نے سیٹیں تو تین جیتی ہیں لیکن بڑے پیمانے پر عوام سے رابطہ کیا گیا ہے اور عوامی رابطے کے اس عمل کو آئندہ بھی جا ری رکھیں گے ۔