ن?پال م?? زلزل? س? ?لا?تو? ?? تعداد4310?وگئ?

294

نیپال میں ہفتے کو آنے والے ہولناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد4ہزار 3سوسے تجاوز کرگئی۔
نیپالی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ 3روزقبل 7.9کی شدت سے آنے والے خوفناک زلزلے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4ہزار 310ہوگئی ہے جب کہ 8ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔
زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے خوف سے دارالحکومت کھٹمنڈو میں لاکھوں شہریوں نے کھلے میدانوں اور علاقوں میں رات گزاری ۔متاثر ین کی مدد کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے امدادی سامان کھٹمنڈو پہنچادیا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔