امر??? مح?م? خارج? ن? حزب الل? ?? 3 ر?نما?? ?و عالم? د?شتگردو? ?? ف?رست م?? شامل ?رد?ا

325

امریکی محکمہ خارجہ نے حزب اللہ کے 3 رہنماﺅں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست مےں شامل کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے حزب اللہ کے ملید الفرح،حسن الحج حسن اور حسین عطرس کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے والے حزب اللہ کے ان تینوں افراد کے ساتھ ہر قسم کی مالی لین دین یا کسی بھی قسم کے تعاون پر پابندی ہوگی اور امریکہ میں ان کی جائیداد اور دیگر مفادات ضبط کرلئے جائیں گے۔ حسن الحج حسن اور ملید فرح 18 جولائی، 2012ء کو بلغاریہ ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں، جس میں پانچ اسرائیلی سیاحوں سمیت، چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی شناخت 2013ءمیں ہوئی۔ دونوں عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیم، حزب اللہ کے اراکین ہیں۔

بنکاک میں بم دھماکے کی دھمکی کے الزام میں 2012ءمیں تھائی لینڈ میں گرفتار ہونے والے حسین عطرس حزب اللہ اورسیز یونٹ کے رکن ہیں۔ وہ دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والے تین ٹن ’امونیم نائیٹریٹ‘ چھپاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ تھائی عدالت نے غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں انھیں دو سال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا کاٹنے کے بعد ستمبر، 2014ءمیں رہائی کے بعد، وہ سویڈن ہوتے ہوئے لبنان چلا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لبنان ہی میں چھپے ہوئے ہیں۔