بائرن اس?رئ??ر روبن س?زن ?? بق?? م?چز س? با?ر

248

ایف سی بائرن میونخ کے اسٹار اسٹرئیکر ارجن روبن انجری کی وجہ سے سیزن کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔ روبن 23مارچ کو انجرڈ ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہرہو گئے تھے انھیں گزشتہ روز ڈوٹمنڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے 68منٹ میں کھیل میں شامل کیا گیا،میونخ شائقین نے ان کی ٹیم میں واپسی پر بہت خوشی کا ظہار کیالیکن کھیل کے 84منٹ میں ہی وہ دوبارہ انجرڈ ہو کر میچ سے باہر ہوگئے۔

بائرن میونخ کوچ کا کہنا ہے کی روبن اس سیزن کے بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ واضح رہے کہ انجری مسائل کی وجہ سے فرنک ربیری اور ڈیوڈ ایلبا پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں۔