نائ?جر?ن فوج ?ا بو?وحرام س? 293 ل???ا? باز?اب ?ران? ?ا دعو??

357

نائیجرین فوج نے بوکوحرام کے قبضے سے300 کے قریب لڑکیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کردیا، رہائی پانے والی لڑکیوں میں چیبوک اسکول کی وہ لڑکیاں شامل نہیں ہیں جنھیں 2014 میں اغوا کیا گیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نائیجرین ملٹری نے سامبیسا کے جنگلات میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر زمین اور فضا سے چاروں جانب حملے کیے گئے۔ اس دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

نائیجرین حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں یرغمال بنائی جانے والی 293لڑکیوں کو شدت پسندوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ نائجیریا کی فوج کے مطابق رہائی پانے والی لڑکیوں میں چیبوک اسکول کی وہ لڑکیاں شامل نہیں ہیں جنھیں 2014 میں اغوا کیا گیا تھا۔ واضح رہے گذشتہ سال اکتوبر میں حکومت نے جنگ بندی اور چیبوک اسکول سے اغوا کی جانے والی لڑکیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو بوکو حرام نے مسترد کر دیا تھا۔ چیبوک سکول کی لڑکیوں کے اغوا کیے جانے پر عالمی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا اور ان کی بازیابی کے لیے ’برنگ بیک آور گرلز‘ نامی آن لائن کمپین میں متعدد افراد نے شرکت کی تھی۔

بوکو حرام کی مسلح بغاوت میں اب تک ساڑھے15 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تشدد کی یہ لہر اب پڑوسی ممالک نائجر، چاڈ اور کمیرون تک پھیل گئی ہے۔واضح رہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس سال کے دوران بوکو حرام کے جنگجو اب تک دو ہزار خواتین کو اغوا کر چکے ہیں۔