چ?ف س??ر??ر? سند? ?? ز?ر صدارت اجلاس،ر??، گر?ن، ?لو اور بلو بسو? ?? منصوبو? ?ا جائز?

291

چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ پر زور دیا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو جدی تناظر میں اجاگر کیا جائے تاکہ قواعد و ضوابط کے تحت اس کی حتمی منظوری اور موثر عمل درآمد یقینی ہو سکے۔ وہ بدھ کو اپنے دفتر میں جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ محمد طحہٰ فاروقی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ڈائریکٹر جنرل کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی محمد اختر، ڈائریکٹر پلاننگ محکمہ ٹرانسپورٹ فضل کریم کھتری، کنسلٹنٹ عامر خورشید عاصم اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے پروجیکٹ کے انفرااسٹریکچر کمپونینٹس، بڈنگ پراسیز اور دیگر امور پر آگاہی فراہم کی۔ منصوبے کے مطابق چار رنگ کی بسیں کراچی کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی جن میں بی آر ٹی ریڈ، ماڈل کالونی سے پیپلز چورنگی (مزار قائد اعظم)، بی آر ٹی گرین سرجانی ٹاﺅن تا جامع کلاتھ مارکیٹ، بی آر ٹی یلو اورنگی ٹاﺅن تا لانڈھی اور بی آر ٹی بلو سہراب گوٹھ تا ایم اے جناح روڈ (ریڈیو پاکستان) شامل ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نوخیز انور صدیقی، کنسلٹنٹ عاصم، ڈپٹی سیکریٹری اسٹاف محمد زمان ناریجو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے تمام متعلقہ عاملین اشتراک کو ہدایت کی کہ منصوبے کے سلسلے میں روابط کو فروغ دے کر موثر حکمت عملی یقینی بنائیں اور اس کو معقول خدوخال سے مربوط کریں۔