?راچ? پول?س س? مقابل? م??5ملزمان ?لا?

232

کراچی میں رات گئے پولیس سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے گینگسٹرز سمیت 5ملزمان مارے گئے۔
پولیس کے مطابق میٹھادر،گلشن حدید،کورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں مقابلے کے بعد5ملزمان ہلاک ہوئے۔میٹھادر کے علاقے میں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے وسیع اللہ لاکھو گروپ کے 2ملزمان ہلاک ہوگئے، ملزمان دستی بم حملوں، 20سے زائد قتل کی وارداتوں اور پولیس پر حملوں سمیت متعدد کیسز میں ملوث تھے۔
کورنگی ڈھائی نمبر میں ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں 1ملزم مارا گیا۔گلشن حدید میں لوٹ مار کرنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے کامیاب ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ ہوا اور شہریوں کو لوٹنے والا ایک ملزم اختر مارا گیا۔