پروف?سر وح?د،?ا??راوج ?? رازدان ت??،?ا??ر حسان

224

کراچی فیڈربی ایریل میں قتل ہونے والے کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان گزشتہ سال سمتبر میں قتل ہونے والے پروفیسرڈاکٹر  شکیل اوج کے رازدان تھے۔
یہ انکشاف مقتول پروفیسر شکیل اوج کے بیٹے ڈاکٹر حسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر وحیدالرحمان کے میرے والد اور فیملی سے گہرے تعلقات تھےوہ اکثر ہمارے گھر آٰیا کرتے تھے اور والد کے قتل کے بعدہم سے رابطے میں  تھے۔
ڈاکٹر حسان نے کا کہنا تھا کہ پروفیسر وحید الرحمان ، ڈاکٹرشکیل اوج کےقتل کی تحقیقات میں اہم کردار اداکررہےتھے اور وہ کیس کو بڑے قریب سے مانیٹر کررہے تھے ۔
دوسری جانب انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹر وحید الرحمان کی نماز جنازہ جامعہ کراچی کی جامع مسجد ابراہیم میں بعدنماز مغرب ادا کی جائے گی جب کہ تدفین بھی کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں ہوگی۔