ا?م ??وا?م ?ا خواج? اظ?ارالحسن ?و سند? اسمبل? م?? اپوز?شن ل??ر بنان? ?ا ف?صل?

314

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں خواجہ اظہار الحسن کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سید سردار احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ اظہار الحسن کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نے درخواست سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کرادی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ارکان کی تعداد51ہے جب کہ موجودہ اپوزیشن لیڈر شہریار مہر21ووٹوں کے ساتھ قائد حزب اختلاق بنے تھے۔
سیدسردار احمد نے کہا کہ ہم بھرپوراپوزیشن کریں گے اور کوئی غلط کام نہیں ہونے دیں گے۔