وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میںجمعہ کوفیصل مسجدسےنظام صلوٰة کاباقاعدہ آغازکردیا جائے گا۔
اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مسلک کے علماء نے نماز کا ایک ہی وقت مقررکرنے کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے اور آئندہ جمعہ سے نظام صلوۃٰ کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گاجس کے تحت دارالحکومت کی تمام مساجد میں نمازوں کے اوقات یکساں ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں نظام صلوۃٰکاآغاز شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے ہوجائے گا اور نماز جمعہ میں صدرمملکت ممنون حسین بھی شرکت کریں گے۔
ان کے بقول ابتدائی طور پر یہ نظام اسلام آباد میں نافذ کیا جارہا ہے جس کے بعد پورے ملک میں نظام صلوۃٰ کو نافذالعمل کریں گے۔