بنگلاد?ش 332رنز بنا ?رآؤ?،پا?ستان ?? ب??نگ جار?

252

کھلنا ٹیسٹ میں بنگلادیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 332رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
کھلنا ٹیسٹ کا دوسرے روز پاکستانی بالرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے96رنزکے عوض 6وکٹیں حاصل کرلیں۔مہمان ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر236رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے فوری بعد پویلیئن لوٹ گئی۔
دوسرے روزکا پہلا سیشن پاکستانی بالرز کے نام رہاجس میں گرین کیپس نے 89رنز کے عوض 4 ٹائیگرز کا شکار کیا۔ آج گرنے والی پہلی وکٹ  شکیب الحسن کی تھی جو 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئےانہیں ذوالفقار بابر نے آؤٹ کیا ، جب کہ سومیا  سرکار 33 رنز بنا کر  محمد حفیظ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کپتان مشفق الرحیم 32رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔تیج الاسلام ایک رن بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد شاہد تھے جو 10رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ آخری بلے بازروبیل حسین 2رنز بناکر چلتے بنے انہیں بھی وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر وہاب ریاض اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 3،3جب کہ محمدحفیظ اور ذوالفقار بابر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کردیا ہے اور اس وقت کریز پر محمدحفیظ اور سمیع اسلم موجود ہیں۔