پ?لا ??س?:دوسرا دن ???ل ?? اختتام پر پا?ستان ?? 1 و?? پر 227 رنز

260

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کلے نقصان پر 227 رنز اسکور کیے۔ محمد حفیظ 137 اور اظہر علی 65رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 322 بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

شیخ ابو نصراسٹیڈیم کھلنا میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ سمیع اسلم ڈیبیو ٹیسٹ میں 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ محمد حفیظ اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست پارٹنر شپ میں 170 رنز کا اضافہ کیا۔ حفیظ 137 اور اظہر علی 65رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان کو مزید 105 رنز درکار ہیں اور پہلی اننگ میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

دوسرے دن صبح بنگلہ دیش نے دو سو چھتیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگ شروع کی اور پوری ٹیم 322 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پہلے دن کے آخری اوور میں مومن الحق کو 80 رنز پر ذوالفقار بابر نے ایک بی ڈبلیو کیا تھا۔ دوسرے دن پاکستانی بولرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاکب الحسن 25، کپتان مشفیق الرحیم 32، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سومیا سرکار 33رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔