قوم? ?ا?? ??م ?ورنامن? م?? شر?ت ??لئ? آج آس?ر?ل?ا روان? ?وگ?

254

پاکستان ہاکی ٹیم 4ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے آج کراچی سے آسٹریلیا روانہ ہوگی۔
چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ہوبارٹ میں دو مئی سے کھیلا جائے گا جس میں میزبان آسٹریلیا سمیت پاکستان ، کوریا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا گیا تھا جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔
حکومت پنجاب نے قومی ٹیم کے آسٹریلیا میں شیڈول چارملکی ٹورنامنٹ کے اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری قبول لی، پی ایچ ایف کو92 لاکھ 43 ہزارروپے کے فنڈز موصول ہوگئے ہیں۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ کی طرف سے 86لاکھ 13ہزار روپے سفری اخراجات جبکہ 6لاکھ 30ہزارروپے ہوٹل اور کیمپ  کیلیے جاری کیے گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران پر امید ہیں کہ 4ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈکی تیاریوں میں مدد ملے گی۔