ن ل?گ ?? س?اس? س?ل ن? منظم د?اندل? ?ا منصوب? بنا?ا،پ? ?? آئ? ?ا جواب جمع

204

مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں تمام سیاسی جماعتوں نے سوالنامے کے جوابات جمع کرادیے ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں منظم دھاندلی کا منصوبہ مسلم لیگ ن کے سیاسی سیل نے بنایا۔
جواب کے مطابق 2013کے انتخابات غیر شفاف اور غیر جانبدار نہیں تھے ،ن لیگ پنجاب اور بلوچستان میں زیادہ نشستیں حاصل کرنا چاہتی تھی جب کہ منظم دھاندلی کا منصوبہ  بالخصوص سندھ،پنجاب اور بلوچستان کے لیے تھا۔
مہاجر قومی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کراچی اور حیدرآباد میں دھاندلی کا ذمہ دار متحدہ قومی ومومنٹ کو قرار دیا گیا ہے۔دھاندلی کا منصوبہ متحدہ قومی موومنٹ نے بنایا تھااور کراچی سمیت اندرون سندھ میں منظم دھاندلی کی گئی۔