سعود? ول? ع?د ش?زاد? مقرن اور وز?رخارج? سعود الف?صل برطرف

241

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا۔
سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ مقرن کو برطرف کر دیا وہ نائب وزیر اعظم بھی تھےاور  ان کی جگہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیاہے۔ شاہ سلمان نے وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ عادل الجبیر کو ملک کا نیا وزیر خارجہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عادل بن احمد الجبیر امریکا میں سعودی عرب کے سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ برطرف وزیر خارجہ سعود بن الفیصل 1975 سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز تھے۔