سلاد ??ائ?? اور پان? ?? قلت س?چ???ارا پائ??

303

گرمیوں کا موسم آتے ہی جسم میں پانی کی کمی کی شکایات عام ہوجاتی ہیں ،درجہ حرات جیسے جیسے بڑھتا ہے انسانی جسم میں پانی کی قلت میں اضافہ ہوتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
موسم گرما میں تندرست رہنے اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کچھ ہلکی پلکی غذائیں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں ان میں سے ایک سلاد ہے جس میں 90  فیصد تک پانی ہوتا ہے جو پانی کی کمی کوپورا کرنے کے لیے بہترین ہے۔
پروٹین سے بھرپور اس سبزی میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ اومیگا تھری، آئرن اور صحت کے لیے فائدہ مند فائبر بھی اس کو اہم بناتے ہیں۔ سلاد پتہ کھانے سے السر کی بیماری سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک ایسی سبزی ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے۔