اب فون لا? ??ل? گا ?ان س?

302

فنگر پرنٹس کا زمانہ ہوا پرانا ،اب موبائل فون کا لاک یا پاس ورڈکھلے گا کان سے۔ معروف کمپنی یاہواب نئی ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل فون کو انگلی کے نشانات کے بجائے کان کے ذریعے کھول سکتے ہیں۔

یاہو کی لیبارٹری میں بنائے جانے والے اس نظام کو ’باڈی پرنٹ‘ کا نام دیا جا رہا اور اس کے ابتدائی تجربات 12 افراد پر کیے جا چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ اہلیت پیدا کی جا سکتی ہے کہ وہ استعمال کرنے والے کے کان، انگلیوں، ہتھیلی اور فون کو پکڑنے کے انداز سے پہچان لے کے فون اپنے اصل مالک کے پاس ہی ہے۔ یاہو کے ابتدائی تجربات میں فونز نے 99.98 فیصد کامیابی سے مالک کی شناخت کی اور کانوں کے ذریعے شناخت 99.8 فیصد درست رہی۔