کراچی یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ نے ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمان کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے حکومت کو 15دن کی مہلت دے دی۔
پروفیسر کے قتل کی تفتیش کرنے والی تفتیشی ٹیم جامعہ کراچی پہنچی جہاں انہوں نے مختلف اساتذہ اور وائس چانسلر سے معلومات حاصل کیں۔تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عارب مہراور ڈی ایس پی عزیز آباد اعجاز الدین شامل تھے ۔
اس موقع پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر نے کہا کہ وحیدالرحمان کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائےاوراگر15 مئی تک عدالتی کمیشن قائم نہ ہواتو سخت لائحہ عمل تیار کریں گے۔
دوسری جانب پروفیسر وحید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سرکاری جامعات کےاساتذہ کی تنظیم نےملک بھرمیں قلم چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دیدی۔