?ا??ر وح?د?? قاتلو? م?? س? ا?? ?ا خا?? جار?

232

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قاتلوں میں سے ایک کا خاکہ جاری کردیا گیا ۔
رات گئے یوسف پلازہ تھانے میں قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی وفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد2سے3تھی جنہوں نے مکمل ریکی کے بعد واردات کی جبکہ عینی شاہدین کی مدد سے قاتلوں میں سے ایک کا خاکہ جاری کردیا گیا ہے ۔ب
تایا گیا ہے کہ ملزم کی عمر30سے35سال کے درمیان ہے اور اس کے چہرے کی رنگت گہری سانولی ہے۔
دوسری جانب پروفیسروحید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی ہے جس کے مطابق مقتول کے جسم کے اوپری حصے میں5گولیاں لگیں ۔