پاکستان میں سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف ڈرون حملوں کا مقدمہ خارج کردیا گیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7اپریل کو کریم خان نامی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ فاٹا کے رہائشی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میر علی میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ان کے عزیز واقارب جاں بحق ہوئے تھے ۔
عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف ڈرون حملوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا جو آج خارج کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے وفاقی دارالحکومت میں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں نہیں ہوئے اور نہ ہی وقوعہ ان کے تھانے میں ہوا ہے جس پر مقدمہ خارج کردیا گیا۔