ا?وان م?? 34 ار?ان اجنب? ???،مولانا فضل الرحمن

285

ملتان : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ساتھ دینے کے معاملہ میں حکومت اور عوام ایک آواز ہیں اس معاملہ میں کسی مسلمان کی دو رائے نہیں ہوسکتی۔ سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ تبدیلیاں ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی کے فلور پر کہہ چکا ہوں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں سے متعلق فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں ۔ایوان میں 34 ارکان اجنبی بیٹھے ہیں۔ ووٹوں کے تھیلے کھلنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر ووٹوں کے تھیلے کھلیں گے تو ان میں سے بھی کچھ نہیں نکلے گا۔

خود پاکستان بار کونسل جوڈیشل کمیشن کو آئین سے متصادم قرار دے چکی ہے آئین میں میں الیکشن ٹربیونل کا کردار ہے جوڈیشل کمیشن کا کوئی کردار نہیں

پشاور میں حالیہ طوفانی بارشوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کی اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

کے پی کے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں کوئی حکومت ہو تو حرکت میں آئے۔اور لوگوں کو ریلیف دیں۔

ایک سوال پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک وقت میں نماز اور اذ ان اچھی بات ہیں۔اس پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔