انسداد دہشت گردی سوات کی خصوصی عدالت نے ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے 10مجرمان کو عمر قید کی سزا سنادی ۔
سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملالہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان کو عمر قید کا حکم سنادیا۔
عمر قید پانے والوں میں سلیمان،عرفان،شوکت،حضرت عمر،اکرام اللہ،عدنان، ظفراقبال، اسرارالرحمان،اظہاراورظفرعلی شامل ہیں۔
ملالہ یوسف زئی پر9اکتوبر2012میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ساتھی طالبات کے ساتھ اسکول سے واپس گھر جارہی تھیں ۔حملے میں ملالہ اور ان کی ساتھی کائنات اور شازیہ بھی زخمی ہوئیں۔
سیکورٹی فورسز نے سوات اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2013-2014میں 10ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔