نوازشر?ف ?ا نر?ندر مود? ?و فون،زلزل? م?? جان? نقصان پر اظ?ار افسوس

202

وزیراعظم میاں نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کرکے زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
وزیراعظم میاں نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور ہفتے کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں پڑوسی ملک کی عوام کے ساتھ ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں بھارتی وزیر اعظم نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سالانہ مشقیں بحال کرنے کی تجویز دی اور سارک ممالک پرزور دیا کہ خطے کے دیگر ممالک آفت زدہ ممالک کی امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔