سا??وال م?? پول?س مقابل? ،5 ?ا?و ?لا?

189

ساہی وال کے علاقے کسووال جنگل میں پولیس وین پر حملہ کرنے والے  5 ملزمان پولیس کی جوابی کارروائی میں مارے گئے  جبکہ مقابلے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے

تفٖصیلات کے مطابق ساہی والی کے قصبے کسوال کے قریب پولیس وین   دوملزمان کو تھانے جارہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے تمام حملہ آور مارے گئے ۔ ڈی سی او کے مطابق حملہ وین میں موجود ملزمان کو چھڑانے کے لئے کیا گیا جو کہ ناکام بنا دیا گیا۔ مارے گئے ڈاکوؤں سے خود کار اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے ۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے ۔