سن?ل نارائن ?? آف اسپن گ?ند پر پابند? عائد

254

انڈین پریمیئرلیگ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹس میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بالر سنیل نارائن کی آف اسپن بالنگ کرانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
سنیل نارائن کا ایکشن آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 22 اپریل کو وشاکاپٹنم میں کوکلتا نائٹ رائیڈرز اور حیدر آباد سن رائزرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔ اس کے بعد انہیں کولکتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کسی بھی میچ میں نہیں کھلایا گیا ۔
آئی سی سی منظور شدہ لیباٹری میں سنیل نارائن کے بالنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کی آف اسپن کو غیر قانونی قرار دیا گیاتاہم وہ فنگر اسپن اور سیدھی گیند کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشہ سال بھی نارائن کا بالنگ الیکشن غیرقانونی قرار دے کر ان پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم ایکشن کلیئر ہونے کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔