?من م?? اتحاد? افواج ?? گول? بار? جار?، مز?د 12 افراد مار? گئ?

233

صنعا: یمن میں اتحادی افواج کی جانب سے شدید گولہ باری جاری ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تازہ جھڑپوں میں 12 شہری مارے گئے ۔ اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ صنعا سمیت کئی شہروں میں اشیائے ضرورت کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے حملے روکنے کے اعلان کے باوجود یمن کے مختلف شہروں میں فضائی بمباری جاری ہیں۔ جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عدن شہر میں مقامی جنگجوؤں اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ اور کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایران کی جانب سےاقوام متحدہ کے تحت یمن بحران کے خاتمے کے لئے نیوٹرل مقام پر مذاکرات کی تجویز دی ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات متحدہ عرب امارات کے بجائے کسی اور ملک میں کئے جائے کیونکہ یواے ای بھی یمن جنگ میں اتحادی افواج کا حصہ ہے۔