س?ا? فام نوجوان ?? قتل م?? ملوث 6 پول?س ا?ل?ارو? پر فردجرم عائد

295

بالٹی مور: پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے سیاہ فام شہری کی ہلاکت میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں ہر فرد جرم عائد کردی گئے ہے۔ ان پولیس اہلکاروں پر غیر ارادی قتل،دفتر میں نامناسب رویہ اختیار کرنا اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

ریاست کے اٹارنی نے میڈیا سے خطاب میں کہا کہ فریڈی گرے کی ہلاکت پولیس حراست میں ہوئی ہے تشدد کے باعث وہ امداد کے لئے پکارتا رہا، مگر اس کی کوئی شنوائی نہیں کی گئی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ۔

فیصلے سے قبل عوام کی بڑی تعداد بالٹی مور کی شاہراہوں پر جمع ہونے لگی جس کے باعث فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوئی ۔ جیسے ہی فیصلہ سنایا گیا تو وہاں موجود لوگوں نے والہانہ انداز میں رقص شروع کردیا اور فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا ۔

واضح رہے کہ سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے باعث بالٹی مور میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے باعث پولیس نے بالٹی مور میں رات کا کرفیو نافذ کردیا تھا ۔ جوکہ اتوار کی رات تک نافذالعمل رہے گا