چار سو سال پرانا ان?? ,ن?لام? ?? لئ? پ?ش

211

لندن: لندن کے نیلام گھر میں مڈغاسکر اور شتر مرغ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے قدیم پرندے کے انڈے کو نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا ۔ ماہرین کے مطابق انڈہ چار سو سال پرانا ہے اس انڈے کی اونچائی 30 سینٹی میٹر اور اس کا حجم عام مرغی کے انڈے سے دو سو گنا بڑا ہے ۔

واضح رہے کہ مڈغاسکر قبیلے سے تعلق رکھنے والا یہ پرندہ معدوم ہوچکا ہے ۔ مگر اس کے انڈے کبھی کبھار مل جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ زمین پر پائے جانے والے پرندوں میں سب سے بڑا پرندہ تھا۔ اس کا قد تین میٹر یعنی نو فٹ کے برابر ہے ۔ جبکہ اس کا وزن تقریبا آدھا ٹن کے قریب تھا۔

نیلام گھر انتطامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس انڈے کی قیمت 30ہزار سے 50ہزار پاؤنڈ تک جائےگی۔ جو کہ 70 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہو گی ۔

ماہرین کے مطابق مدغاسکر نسل سے تعلق رکھنے والا یہ پرندہ 13ویں صدی سے 17ویں صدی تک بڑی تعداد میں پایا جاتا تھا ۔