آئند? مال? سال م?? ???س ?دف31 سو ارب روپ? مقرر???جان? ?ا ام?ان

177

ایف بی آرکی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف اکتیس سو ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر ماہ اپریل کے دوران ٹیکس وصولیوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کرنے کے لیے مشاورت کی۔ جس میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کرنے کے لیے رواں مالی سال کی ٹیکس وصولیوں کو بنیاد بنایا جائے گا۔ افراط زر کی شرح اور جی ڈی پی میں اضافے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا مجوزہ ہدف رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ ہدف سے چار سو ارب روپے زائد ہے۔

نئے مالی سال میں دو سو بیس ارب روپے کے لگ بھگ اضافی ٹیکس اور ٹیکس اقدامات اٹھانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ امکان ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں سب سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔ رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی ہدف دو ہزار چھ سو اکیانوے ارب روپے ہے جس میں سے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر نے ایک ہزار نو سو چہتر ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرلی ہیں