سعود? عرب م?? 5پا?ستان? ج?لس ?ر جا? بحق

225

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے باعث 5پاکستانی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق ریاض کے علاقے النظیم میں ایک عمارت کی فلیٹ میں شاٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگنے کے باعث فلیٹ میں موجود افراد اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا اور درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لیاتاہم آگ کی شدت کے باعث ریسکیو کے کام میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئیں تاہم 5افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق پاکستان سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔