ن?پال م?? ?لا?تو? ?? تعداد سا??? چ? ?زار س? تجاوز ?رگئ?

235

کھٹمنڈو: نیپال میں گذشتہ ہفتے آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کرگرگئی ہے۔ تاہم اب بھی ہزاروں لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نیپال کے متاثرہ علاقوں میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے باعث گرنے والی عمارتوں کے ملبے اور پہاڑی تودوں سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ نیپال کے دور دراز علاقوں میں اب بھی ریسکیو ٹیموں کی رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

نیپالی وزیر داخلہ نے کہ ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں معدوم ہوگئی ہیں ۔ اور اب گرنے والی عمارتوں کے ملبے ہٹانے کا کام جاری ہے۔

نیپالی حکومت کے مطابق زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہوگئی ہیں اور زخمیوں کی تعداد 14 ہزار 350 تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اس قدرتی آفات کے باعث 70 ہزار سے زائد گھر مسمار اور 5 لاکھ کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

دوسری جانب نیپال میں موجود یورپی یونین کے وفد کے مطابق ایک ہزار کے قریب یورپی ممالک کے باشندے تاحال لاپتہ ہیں جو نیپال کے پہاڑی سلسلوں میں ٹریکنگ کے لیے آئے ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے غیر ملکیوں کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہے کیونکہ وہ نیپال میں موجود اپنے ملک کے سفارتخانوں میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

نیپال کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل آنے والے زلزلے میں ایک ہزار یورپی شہریوں کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے انہیں اس سے پہلے کسی نے بھی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھی ۔