خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن قاسم ضیاء شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 29اپریل کو وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے لڑائی میں شدید زخمی ہونے والے کیپٹن قاسم ضیاء 3روزتک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ کیپٹن قاسم کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن قاسم ضیاء شہیدکاتعلق 35 پنجاب رجمنٹ سےتھا جبکہ ان کی نماز جنازہ آج آرمی قبرستان راولپنڈی میں ڈھائی بجےاداکی جائے گی۔