خ?بر ا?جنس? م?? فضائ? بمبار?،7د?شتگرد ?لا? ،متعدد زخم?

229

خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں 7دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
عسکری ذرائع کے مطابق جنگی طیاروں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔بمباری کے نتیجے میں 7دہشت گردہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ۔فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی کمین گاہیں بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ خیبر ایجنسی میں خیبر ٹو آپریشن بھی جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں شدت پسند مارے گئے ہیں۔