پا?ستان? امداد ?? ت?سر? ???پ ن?پال پ?نچ گئ?

320

اسلام آباد : زلزلے زدہ ملک نیپال میں جہاں دنیا بھر سے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے وہیں پاکستان کی جانب سے بھی امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید دو سی ون تھرٹی جہاز امدادی سامان لے کر نیپال پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی یہ تیسری امداد ی کھیپ ہے۔ امدادی سامان میں ادویات ،کمبل اور غذائی اشیاء شامل ہیں ۔اس کے علاوہ پاک آرمی کے 8 ڈاکٹرز پر مشتمل  ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ این ڈی ایم اے کا عملہ بھی ریسکیو کے کاموں میں حصہ لے رہا ہے ۔