گلوبل وارمنگ ن? ن? نا?اب جانورو? ?? اپن? لپ?? م?? ل?نا شروع ?رد?ا

473

درجہ حرارت بڑھنے سے نایاب جانوروں کی نسل معدومیت کا شکار ہوتی جارہی ہے ۔ یونیورسٹی آف  کینٹی کٹ کی حالیہ تحقیق کے مطابق ایسے جاندار جو کہ کم درجہ حرارت پر اپنی زندگی بسر کرتے ہے وہ عالمی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تحقیق کے مطابق اگر زمین کے درجہ حرارت میں 3 سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوتا ہے تو سال 2100 میں اس درجہ حرارت میں 4.3سینٹی گریڈ میں اضافہ ہوجائےگا ۔

عالمی درجہ حرارت بڑھنے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی نسل پیگوئن ہے ۔ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئر جلد پگھلنے لگے ہیں۔ جس کے باعث ان کی نسل معدومیت کی جانب بڑھ رہی ہیں ۔

حالیہ تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں شمالی امریکہ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کے ممالک شامل ہیں ۔