برطانو? ش?زاد? ول?م ب??? ?? باپ بن گئ?

190

برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ننھے مہمان کا اضافہ ہوگیا۔شہزادہ ولیم بیٹی کے باپ بن گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے  ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بیٹی کی پیدائش کے بعد دنیا بھر سے مداحوں کے مبارکباد کے پیغامات آنا شروع ہوگئے ہیں۔
لندن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیٹ مڈلٹن اور نومولد بچی دونوں صحت یاب ہیں اور انہیں خصوصی ڈاکٹرز کی نگرانی میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 2011میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔