تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست اور ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے 2رکنی کمیٹی قائم کردی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ چودھری محمد سرور ہوں گے جب کہ ان کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنماء عزیز اللہ ہوں گے۔کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5اضلاع میں پی ٹی آئی کی شکست کی تحقیقات کے علاوہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے کی انکوائری کرے گی۔
واضح رہے کہ 25مئی کو ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی تھی جبکہ اسے لاہور اور راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڈ میں عبرتناک شکست ہوئی تھی۔