طالبان اور افغان? وفد آج قطرم?? ملاقات ?ر?نگ?

251

افغانستان میں قیام امن کے لئے افغان وفد اور طالبان کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج قطر میں ہورہےہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وفد بیس افراد پرمشتمل ہے جبکہ طالبان نے بھی آج کے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا ہے کہ قطر میں ہونے والی کانفرنس میں طالبان کا آٹھ رکنی وفد شرکت کرے گا۔

ماضی میں افغانستان میں مصالحت کرانے کے لیے کی جانے والی کوششیں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ اس طرح کی ایک کوشش سنہ 2013 میں بھی کی گئی تھی اور اس کے تحت امریکہ کے کہنے پر قطر میں طالبان کا دفتر بھی قائم کیا گیا تھا۔ مگر طالبان کی جانب سے دفتر پر سیاہ پرچم لہرانے کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

اس کانفرنس کا اہتمام مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کو فروغ دینے والی بین الاقوامی تنظیم پگواش کونسل نے کیا ہے۔ پگواش کونسل کو امن کا نوبل انعام بھی دیا جا چکا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ کانفرنس میں شرکت کرنے کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی جنگ بندی  کی جائے گی بلکہ بات چیت کی بنیاد افغانستان میں امن قائم کرنے پر ہوگی۔

 کانفرنس میں افغانستان، پاکستان، طالبان اور کچھ اور اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔