شع?ب مل? ت?نو? فارم?? ?? ?ر?? ???لن? ?? خوا?شمند

257

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار  کرتے ہوئے اپنی دستیابی ظاہرکردی۔
قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اب بھی تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کے لیے خو دکو فٹ سمجھتاہوں ،میری عمر33سال ہے ،43سال نہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ وہ مصباح الحق، یونس خان اور آفریدی سے بڑی عمر کے نہیں۔سابق کپتان کے بقول وہ ہر طرز کی کرکٹ کے لیے مکمل فٹ ہیں اور سلیکشن کا معاملہ  سلیکٹرز پر چھوڑتے ہیں۔