لوڈشیڈنگ کے ستائے اور توانائی بحران کے شکار ممالک کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے والی بیٹری تیار کرلی گئی ہے۔ یہ بیٹری مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا موٹرز نے تیار کی ہے جس کی رونمائی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس انجلیس میں منعقدہ پروقار تقریب میں کی گئی ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹومسٹر مسک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ بیٹری اپنے اندر شمسی توانائی جمع کرے گی جسے بجلی کی عدم فراہم کی صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی والی اس بیٹری کے ذریعے بجلی کے الگ نظام سے صارفین باآسانی اپنے گھرو اور دکانوں کوروشن کرسکتے ہیں۔