صنعا م?? بمبار? ، 20 ش?ر? مار? گئ?

213

صنعا: یمن کے جنوبی شہر عدن میں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کئے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں 20 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے یمن پر تازہ فضائی حملے کئے گئے۔ ان حملوں میں عدن کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جن میں 20 سے زائد شہری مارے گئے ہیں ۔

جبکہ اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق فضائی حملے میں پانچ جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عدن میں گذشتہ ایک ماہ سے حوثی باغیوں اور مقامی قبائل کے درمیان شدید لڑائی جاری ہیں ۔ جس کے باعث متعدد افراد مارے جا چکے ہیں۔