افغانستان م?? س??ور?? فورسز ?? تاز? آپر?شن م??57 طالبان جنگجو ?لا?، 35 زخم?

305

    افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے ملک کے مختلف حصوں میں تازہ آپریشن میں 57 طالبان جنگجو ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ افغان نیشنل سیکورٹی فورسز نے صوبہ ارزگان، زابل، ہرات، غزنی، ہلمند، لوگر، قندوز، سری پل، بدخشاں، فریاب، پکتیا، خوست اور بگلان میں سیکورٹی فورسز نے جنگجووں کے خلاف آپریشن کئے جس کے نتیجہ میں 57 جنگجو ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو کو گرفتار بھی کیا گیا۔

بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنگجوﺅں کی جانب سے نصب کئے جانے والے 7 دھماکہ خیز مواد کو بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں کسی اہلکار کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ دوسری جانب طالبان نے بھی ان کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔